سیاحت کا عالمی د ن پرسوں منایا جائے گا

منگل 25 ستمبر 2018 14:47

سیاحت کا عالمی د ن پرسوں منایا جائے گا
لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن (انٹر نیشنل ٹورزم ڈے ) پرسوں27 ستمبرجمعرات کو منایا جائے گا جس کا مقصد سیاحت کے فروغ ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش ، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امکانات میں اضافہ ، سیاحت کیلئے آنے والے شائقین کے تحفظ ، سیاحتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ، نئے سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ سیاحت اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کرنے والی مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے سیمینارز، کانفرنسز ، دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :