کراچی،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں مختلف کارروائیوں کے دورا ن 6032 ملزمان گرفتار

منگل 25 ستمبر 2018 16:38

کراچی،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں مختلف کارروائیوں کے دورا ن 6032 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں مختلف کارروائیوں میں 6032 ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ پولیس مقابلوں میں 85گروہوں کی213 ملزمان پکڑے جبکہ 7 مارے گئے۔ گرفتار شدگان میں 182 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کی کوششوں سے ڈیڑھ ماہ کے دوران ریکارڈ 6032 ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نی45 دن میں گرفتار ملزمان کے قبضے سی15 دستی بم‘ ایس ایم جی اور رائفلوں سمیت1020 ہتھیار برآمد کئے گئے۔24 وارداتوں کی سی سی ٹی وی کی مدد سی51 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق 4 ہفتے کے دوران ڈاکٹر امیر شیخ نے عام شہری کے روپ میں کراچی کی18 تھانوں کے اچانک اور خفیہ دورے کئے۔ پولیس ناکوں کی بھی چیکنگ کی۔ ایڈیشنل آئی جی متعدد تھانوں میں سائل بن کر گئے۔194 اہلکاروں کو سزائیں دیں اور بیشتر کو انعامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :