بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا ئے گا،

مصر سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے،منصوبہ خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن و پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے، سی پیک کے نئے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کا قاہرہ میں دو روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ مصرکی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 17:04

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا ئے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70 ممالک کو آپس میں ملا ئے گا، مصر سی پیک سے استفادہ کرسکتا ہے،سی پیک خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن و پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے، سی پیک کے تحت معاشی، معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا ، سی پیک کے نئے اہداف کے حصول کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاہرہ میں دو روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ مصرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان اور مصر کے تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں 2 روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا انعقاد ساؤتھ ایشین سٹریٹیجک سٹیبلٹی انسٹیٹیوٹ (ساسی) کی جانب سے کیا گیا ہے، جو 25 ستمبرکو اختتام پذیر ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مصر نے بھی سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی معاشی ترقی اورخوشحالی کے اس مشترکہ منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے کوشاں ہیں، سی پیک ایک حقیقت ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کے جدید دورکا آغاز ہوگا۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ سی پیک کو مزیدبلندیوں تک لے جانے کیلئے نئی جہتوں کا اضافہ کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت گوادر کی ترقی کو اولین فوقیت دے رہی ہے۔

اس مو قع پر مصری وزیر منصوبہ بندی ہالا السعید نے کہاکہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا۔مصری وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ مصر سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پاکستان سے تعاون کرے گا۔واضح رہے کہ مصر اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1948 میں قائم ہوئے تھے اور قیامِ پاکستان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں سے مصر وہ پہلا ملک تھا، جس نے یہاں اپنا سفارت خانہ کھولا۔قبل ازیں ساسی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریہ سلطان نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :