ٹنڈو محمد خان :مختلف روڈ حادثات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

منگل 25 ستمبر 2018 17:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مختلف روڈ حادثات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان ملاکاتیار روڈ پر ڈوڈو واہ کے قریب دو چنگچی رکشوں میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دوست محمد چوہان، شدید زخمی ہوا، ٹنڈو محمد خان روڈ پر کپورموری کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشا الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک عورت مسما ت جنت اور موسی دل شدید زخمی ہوئے، لاکھاٹ روڈ پر سستی بستی کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہو جانے کے باعث جمیل سموں، شدید زخمی ہوا، جبکہ حیدرآباد روڈ پر سیری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے کے باعث سومار کھوڑو شدید زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :