Live Updates

زرعی مقاصد کیلیےنہری پانی پر آبیانہ کی شرح میں اضافےکی تجویز

آبیانہ کا معاملہ اب پنجاب کابینہ میں زیربحث لایا جائے گا،پنجاب میں زرعی پانی کے استعمال پرآبیانہ بڑھائےجانےکاامکان ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 19:04

زرعی مقاصد کیلیےنہری پانی پر آبیانہ کی شرح میں اضافےکی تجویز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 ستمبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان کو زرعی مقاصد کیلیےنہری پانی پر آبیانہ کی شرح میں اضافےکی تجویز دے دی گئی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آبیانہ کا معاملہ اب پنجاب کابینہ میں زیربحث لایا جائے گا،پنجاب میں زرعی پانی کے استعمال پرآبیانہ بڑھائےجانےکاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی فیصلے کر رہی اور اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے جہاں کچھ عوامی مقبولیت کے فیصلے کئیے جا رہے ہیں وہیں کچھ مشکل فیصلے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین خبر کے مطابق مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے وزیر اعظم عمران خان کے بڑے بڑے حامیوں کو انکے سامنے لاکر کھڑا کر دیا ہے۔

تاہم حکومت کی جانب سے سخت فیصلے کئیے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق نئی حکومت نے اب کسانوں کے لیے مہیا کیے جانے والے زرعی پانی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں آبیانہ میں 16 سال سےاضافہ نہ ہونےکامعاملہ وزیراعظم کےسامنے اٹھایا گیا۔

ربیع کی فصل کے لیےآبیانہ صرف 80 روپے ایکڑ ہے۔خریف کی فصل کے لیے آبیانہ 85روپے فی ایکڑ ہے۔ پنجاب میں آخری بار 2012 میں آبیانہ بڑھایا گیا تھا۔ زرعی مقاصد کیلیےنہری پانی پر آبیانہ کی شرح میں اضافےکی تجویز دے دی گئی۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ آبیانہ کا معاملہ اب پنجاب کابینہ میں زیربحث لایا جائے گا جس کے بعد پنجاب میں زرعی پانی کے استعمال پرآبیانہ بڑھائےجانےکاامکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات