کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کوئی خواہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو، قانون سب پر لاگو ہوتا ہے،
پنجاب کے وزیراعلیٰ پر جس امیدوار پر تشدد کا الزام لگایا جا رہا ہے اس نے 390 ووٹ لئے، وزیراعلیٰ کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا سینیٹ میں جواب
منگل 25 ستمبر 2018 20:33
(جاری ہے)
منگل کو ایوان بالا میں حفیظ بزدار بلوچ، جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف الیکشن لڑا، کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور ان کے خاندان پر تشدد کے معاملے پر وزارت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کوئی خواہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو، قانون سب پر لاگو ہوتا ہے۔
حاصل بزنجو میرے لئے قابل احترام ہیں جنہوں نے یہ معاملہ اٹھایا۔ متعلقہ ڈی آئی جی گیلری میں بیٹھے ہیں، ان سے اور دیگر ذرائع سے بھی میں نے معلومات حاصل کی ہیں۔ وزیراعلیٰ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حلقے سے الیکشن لڑا ہے اور 26 ہزار ووٹ لئے ہیں۔ حفیظ بزردار نے 390 ووٹ لئے ہیں اور آٹھویں نمبر پر آئے ہیں۔ علاقے میں قبائلی لڑائی ہے۔ پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ ہماری طرف سے کسی کو عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹر حاصل بزنجو نے یہ معاملہ 18 ستمبر کو پارلیمان میں اٹھایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.