اسلام آباد میں بیماری کے سبب درختوں کے گرنے کے معاملے کا نوٹس لیا جائے،سینیٹر شبلی فراز

منگل 25 ستمبر 2018 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں بیماری کے سبب درختوں کے گرنے کے معاملے کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر اسلام آباد میں درختوں کے بیماری کے سبب گرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ چیئرمین نے یہ معاملہ بھی متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ سینیٹر رضا ربانی نے کوٹلی ستیاں میں درختوں کے کٹنے کا معاملہ اٹھایا۔ چیئرمین نے یہ معاملہ بھی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔