ضلعی حکومت شانگلہ کی اولین ترجیح تعلیم کی ترقی ہے،ناظم نیازاحمدخان

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

شانگلہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمدخان نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت شانگلہ کی اولین ترجیح تعلیم کی ترقی ہے کیونکہ تعلیم کی میدان میں ترقی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ،ضلعی حکومت اقدامات کر رہی ہے کہ وہ ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اٹھائے ۔تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

تعلیم یافتہ شانگلہ وقت کی ضرورت ہے۔ وہ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں روخانہ شانگلہ’’تعلیمی پروگرام ‘‘ کے اغاز پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں 2017کے سالانہ میٹرک امتحانات میں شانگلہ کے سرکاری سکولوں کے 44طلبہ اور42طالبات جنھوں نے پوزیشن لئے تھے میںلیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن شانگلہ(مردانہ) محمد امین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) پروین رحمان نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم شانگلہ نے مزیدکہا کہ شانگلہ کی ضلعی حکومت کو احساس ہے کہ ضلع کی تعلیمی پسماندگی دور ہونی چاہئے اور اس مقصد کیلئے ضلعی حکومت مختلف پروگرام شروع کر رہی ہے اور محکمہ تعلیم شانگلہ کو سپورٹ کر یگی۔ضلع ناظم نے کہا کہ تعلیمی ترقی کا پہلا زینہ ہے اور اگر ہم اس میدان میںترقی نہیں کرسکے تو ہماری پسماندگی دور نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ روخانہ شانگلہ پروگرام جاری رہے گا اور ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس موقع پر انہوں نی86طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جبکہ ٹاپ ٹوینٹی طلبہ اور ٹاپ فورٹین طالبات کیلئے دوسالہ سپانسرشپ وظیفہ بھی دیاگیا ۔ضلع ناظم شانگلہ نے اس موقع پربہترین کارکردگی کرنے والے طلبہ اور طالبات کو تعریفی اسناد اور ایوارڈ بھی دئے جبکہ بہترین کارکردگی والے سکولوں کیلئے انعامات اور پرنسپلز کو شیلڈ بھی دیئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے سکولوں میں فرنیچر کی کمی دور کرنے کیلئے اور سہولیات مہیا کرنے کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :