صحافی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اصلاحی کوریج عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے ،سانگھڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

منگل 25 ستمبر 2018 22:44

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صحافی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اصلاحی کوریج عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے ضلع سانگھڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صدر انجم آفتاب، جنرل سیکریٹری صغیر راجپوت، اشفاق بھٹی، عاجز منگی،دیگر کی بات چیت، انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے انکی مسائل کی نشاندہی سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے ضلع سانگھڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس سے فائدہ حاصل کرینگے، سانگھڑ کے بنیادی مسائل سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سھولتوں کی عدم فراہمی کے لیے اعلی حکام لیٹر لکھا جائے گا پینے کے پانی کا بحران، پارکوں اور پبلک لائبریری کوفعال کیا جائے گا، اچھڑو تھر کے 9160 متاثرین تین ماہ تک فی گھر کے سربراہ کو50 کلو گندم کی تقسیم کی جاری ہے متاثرہ علاقوں میں مال مویشی کا چارہ، ویکسین ڈاکٹروں کی ٹیم معائینہ کرنے میں مصروف ہے روزآنہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جارہی ہے صحافیوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اس موقع پر اسلم میمن۔

(جاری ہے)

مبین درس۔اظہر نثار منگریو۔رضا خان پٹھان۔ظفرعلی لودھی۔مرتضی منگی۔منورشاہین۔عادل مغل۔راشد جان بلوچ۔ریاض شاہ۔رانا ثقلین۔سارنگ وسان ودیگر نے درپیش مسائل سے آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :