بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار نے سال 2018-19کے لئے ریگولر اور سیلف فنانس اسکیم کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

پیر 1 اکتوبر 2018 23:24

کوئٹہ۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا ء زہری کے جاری کردہ ایک اعلامیہ مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میںسال 2018-19کے لئے ریگولر اور سیلف فنانس اسکیم کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدواراب4اکتوبر 2018ء تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں ، جب کہ انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 16اکتوبر 2018ء مقررکی گئی ہے ، مذید معلومات کے لئے دفتری اوقات میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :