ایس ای سی پی یونیورسٹی طلبہ کے لیے سٹاک ٹریڈنگ مقابلہ منعقد کرے گی

منگل 2 اکتوبر 2018 20:25

ایس ای سی پی یونیورسٹی طلبہ کے لیے سٹاک ٹریڈنگ مقابلہ منعقد کرے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) سرمایہ کاروں کو آگہی دینے کی جمع پونجی مہم کے ایک حصے کے طور پر ایس ای سی پی نیچوتھا انٹر یونیورسٹی سٹاک ٹریڈنگ مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ مقابلہ پانچ علاقوں میں منعقد کیا جائے گا ۔اسلام آباد، پنجاب، سندھ ‘ خیبرپختون خواہ اور بلوچستان /آزاد کشمیر/گلگت۔

یہ مقابلہ تین ماہ جاری رہے گا۔مقابلہ جیتنے والوں کا تعین ٹریڈینگ کے اختتام پر فائنل اکاؤنٹ بیلنس سے کیا جائے گا۔ہر علاقے سے جیتنے والی تین ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دئے جائیں گے۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ کو سٹاک مارکیٹ کی نوعیت سمجھانا اورسمیولیٹڈ ماحول میں ٹریڈنگ کے تجربے سے گزارنا ہے۔طلبہ پاکستان سٹاک ایکسچینج سے لائیوفیڈ کی بنیاد پر ٹریڈنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں اڑتیس یونیورسٹیاں شرکت کریں گی جن میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت؛ بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار؛ قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد؛یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو؛ یونیورسٹی آف پونچھ، راولا کوٹ،آزاد کشمیر؛ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، کوئٹہ؛لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز؛ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی؛لاہور سکول آف اکنامکس؛ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفرمیشن ٹیکنالوجی،اسلام آباد اور کراچی کی جناح یونیورسٹی برائے خواتین شامل ہیں۔