کراچی عبدالوحید میموریل5 اسٹا ر فٹ بال ، گلشن سوکر نے منگھو پیر اسٹا ر کو زیر کرلیا

مہمان خصوصی اظہا ر الدین احمد خان نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا تقریب میں ریحان ہاشمی، عاکف خان، سلیم پٹنی، عبدالرحیم، اقبال جونیئر،سعید خان، حسن گھانچی و دیگر کی شرکت

بدھ 3 اکتوبر 2018 21:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) اپنے مر حومنین کی یاد میں ان کے نام سے مو سوم ٹورنامنٹ حسینی ف ٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کا احسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔کیونکہ زندہ قومیں اپنے محسینوں کو کبھی فرامو ش نہیں کرتی۔ ہم نے ہمیشہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبو د کے لیے علمی اقداما ت کیئے ہیں اور حسینی فٹ بال کلب کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی متحرک کردار ادا کر یں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے نورانی عید گاہ گرائونڈ نیو کراچی پر منعقد ہ حسینی فٹ بال کلب ڈسٹرک سینٹر ل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کی اجازت سے منعقدہ آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹ بال ٹورنامنت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شائقین کی ایک کثر تعداد کے سامنے کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی اظہار احمد خان کا تعارف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آرگنائز ر سے کر ایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالوحید مرحوم کے بھائی عبدالرحیم5اسٹار اور صاحبزادے حظیفہ 5اسٹا ر، نائب صد ر ڈسٹرکت سینٹر ل عاکف خان، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل اور انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، سیکریٹری حسینی فٹ بال کلب حسن گھانچی، صدر سندھ فٹبال ایسو سی ایشن اقبال جونیئر، سیکریٹری سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن سعید خان، سیکریٹری PDCA امیر الدین انصاری، کوآرڈینٹرل ڈسٹرک سینٹرل ریفری ایسویسی ایشن محمد شبیر،سیکریٹری DFA بینظیر آبا د ماسٹر ریاست حسین، زونل انچارج گلبرک ٹائون ہارون شیرازی، صدر فرئینڈز فٹ بال کلب عبدالوجد، نائب صدر عبدالقدیر شیخ ، اسدبھائی ، سراج چھکڑا وائس چیئر مین یوسی 13 ، محمد حشمت کھتری جنرل کونسلریوسی 13 ، زون انچارج گولی مار محمد قاسم، اجمل خٹک، آدم جان، سائیں سعید، محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم، ذاکر کھتری، عمر فاروق کھتری، حمزہ ، محمدصدیق، محمد شاکر کھتری، محمد ارسلان، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، و دیگر بھی مو جو د تھے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گلشن سوکر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے منگھو پیر اسٹا ر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 2-1 کی اسکور لائن سے مات دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ 32 ویں منٹ میں گلشن سوکر کو احسن ریاض کے شاندار گول کے ذریعے بر تری حاصل ہوئی، وقفہ پر منگھو پیر اسٹار 0-1 گول کے خسارے میں تھی وقفہ کے بعد گلشن سوکر نے دبائو بڑھایا جسکے نتیجے میں طارق نے 46ویں منٹ میں ایک مشکل زاویہ سے بال کو جال کے حوالے کر کے برتری 2-0 سے مستحکم کر دیا ، منگھو پیر اسٹا ر کی جانب سے فہیم نے 58 ویں منٹ میں عمدہ گول کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا۔

اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔ ریفری جاوید بنگش کے معا ونین با بر اور نو ر عالم تھے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے۔ آج پیر کو نیشنل سوکر (ڈسٹرکٹ سینٹرل کا مقابلہ حیدری بلو چ سے شام 4:30 بجے ہوگا۔