تعلیمی بورڈ کے کمپیوٹر سٹاف کی تربیت کا آغاز

بدھ 3 اکتوبر 2018 22:09

لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عملے کی جدید خطوط پر تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تکینکی اشتراک سے شروع ہونے والی اس ٹریننگ کا مقصد کمپیوٹر سٹاف کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید تصورات سے آگاہ کرنا ہے تا کہ بورڈ کو میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج بروقت تیاری میں مدد ملے اور لاہور بورڈ کے تحت امتحان دینے والے طالب علموں کا مکمل ریکارڈ بھی محفوظ رہے۔

اس تربیت کا کل دورانیہ 16دن ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے افتتاحی نشست کے آغاز پر منعقد ہوانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پرفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہا کہ لاہور بورڈ نے انفارمشن ٹیکنالوجی کے مسلسل اور مربُوط استعمال کے ذریعے نتائج کو بروقت اناونس کرنے میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے اس کے ساتھ ساتھ لاہور بورڈ میں شفافیت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے، انہوں نے شعبہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں رو نما ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رکھیں اور بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں کیوں کہ اعلی کار کردگی لاہور بورڈ کا طرہ امتیاز ہے۔