پاکستان کا سب سے بڑا اور ساحلی شہر کراچی زلزلے سے لرز اٹھا

سندھ کے دیگر اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی بدھ 3 اکتوبر 2018 23:16

پاکستان کا سب سے بڑا اور ساحلی شہر کراچی زلزلے سے لرز اٹھا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2018ء) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی زلزلے سے لرز اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاکستان کا سب سے بڑا اور ساحلی شہر کراچی زلزلے سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی12کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کھیرتھر نیشنل پارک کے قریب تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سندھ کے دیگر اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔