جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑدی
جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کے دعوؤں کو مسترد کردیا‘میں سچائی چاہتا ہوں اور دنیا میں میرا صرف ایک ہی جنون ہے جو کہ سچ کی تلاش ہے
جمعرات 4 اکتوبر 2018 12:20
(جاری ہے)
برطانوی میگزین سے بات کرتے ہوئے جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ بیوی ایمبر پر جسمانی تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے ان الزامات کی تردید نہیں کی کیونکہ میں الزامات کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا۔
جونی ڈیپ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے بہت زیادہ تکلیف پہنچی کہ مجھے ایسا ظاہر کیا گیا جس تک پہنچنا بھی میرے لیے مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ لیکن ایسے انسان کو نقصان پہنچانا جس سے آپ محبت کرتے ہوں نہیں، میں ایسا کبھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے بتایا کہ ایمبر ہرڈ سے علیحدگی سے قبل انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کتاب لکھنا شروع کی تھی۔جونی ڈیپ کا شمار ہولی وڈ کے ان ستاروں میں ہوتا تھا جو فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لیتے تھے لیکن حال ہی میں ان کی کئی فلمیں فلاپ ہوئی اور وہ اپنے زوال کو مشہور ناول ہنچ بک آف نوٹر ڈیم سے موازنہ کرتے ہوئے خود کو مرکزی کردار کواسموڈو قرار دیا۔شادی اور فلموں میں ناکامی کے علاوہ جولائی میں ان کے سابقہ مینیجرز کی جانب سے کیے گئے مقدمے میں ہرجانے میں 8 کروڑ 40 لاکھ آسٹریلین ڈالر ادا کیے تھے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ایک دہائی میں کمائے گئے 88 کروڑ آسٹریلین ڈالر برباد کردیے تھے۔جونی ڈیپ کا کہنا تھا کہ ’ خطیر رقم ضائع ہوچکی ہے ، لوگ میرے خلاف ہر موقع پر مقدمہ کررہے ہیں، میرا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے -انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں کبھی سنڈریلا نہیں بنوں گا، میں جانتا ہوں اور اسے قبول کرتا ہوں۔جونی ڈیپ کا مزید کہنا تھا کہ ’ لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اچانک مختصر وقت میں بہتر الفاظ کی کمی کی وجہ سے سنڈریلا اچانک ایک حیوان میں بدل گئی جو کواسموڈو ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.