سوڈان میں دو ملٹری ایئر کرافٹ آپس میں ٹکرا گئے

جمعرات 4 اکتوبر 2018 20:15

سوڈان میں دو ملٹری ایئر کرافٹ آپس میں ٹکرا گئے
خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2018ء) سوڈان کے ایئر پورٹ پر دو ملٹری ایئر کرافٹ آپس میں ٹکرا کر بری طرح تباہ ہو گئے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ کئی گھنٹوں تک ایئر ٹریفک کیلئے بند رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ایئر کرافٹ ٹریننگ کے بعد واپس ایئر پورٹ کی جانب آرہے تھے کہ لینڈ کرتے ہی دونوں کا زور دار تصادم ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور زخمی پائلٹس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔سوڈا ن سول کے ایوی ایشن اسپوکس مین کے مطابق ایئر پورٹ کئی گھنٹوں بند رکھنے کے بعد ایئر ٹریفک کے لئے پھر سے کھول دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :