’’مندر کے بعد اب عرب دنیا میں بھارتی جامعہ‘‘

بھارتی حکومت اورعرب ملک کے درمیان معاملات طے پا گئے

ہفتہ 18 مئی 2024 22:00

’’مندر کے بعد اب عرب دنیا میں بھارتی جامعہ‘‘
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات میں جہاں خلیجی ریاستوں کے سب سے بڑے مندر کا افتتاح کیا گیا تھا، وہیں اب بھارتی جامعہ بھی خلجی ریاست میں کھل گئی ہے۔بھارت کی معروف جامعہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دلی اب متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی بھی کھل گئی ہے۔بھارتی وزیر تعلیم اور ابو ظہبی کے ایجوکیشن اینڈ نولج ڈیپارٹمنٹ (اے ڈی ای کی) کے درمیان یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تعلیمی سال 2024 اور 2025 کے لیے آئی آئی ٹی دلی ابو ظہبی کی جانب سے 2 بیچلرز پروگرام آفر کیے جائیں گے، جن میں بی ٹیک برائے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ اور بی ٹیک برائے انرجی اور انجینئرنگ شامل ہیںجبکہ کٴْل 60 سیٹز مختص کی گئی ہیں، دونوں پروگرامز میں 30، 30 سیٹز رکھی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے بیچ کی کلاسز کا آغاز اگست سے ستمبر کے مہینوں میں متوقع ہے۔

دوسری جانب اس جامعہ میں وہ بھارتی شہری داخلہ لے سکتے ہیں جن کے والدین کم سے کم 5 گزشتہ سال تک متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیںجبکہ طالب علم بھی گریڈ 10 سے گریڈ 12کی اسکولنگ امارات میں ہی حاصل کر رہے ہوں، وہی اس پروگرام کے لیے اہل ہوں گے جبکہ متحدہ عرب امارات اور بھارتی شہریوں کے علاوہ وہ امیدوار جن کے پاس پرسن آف انڈین آریجن یا اوورسیز سٹنیزن شپ برائے بھارتی موجود ہے وہ بھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔