آشیانہ کمپنی کیس کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات بھی شہباز شریف کے احتساب کے منظر ہیں‘فیاض الحسن چوہان

صاف پانی پراجیکٹ سکینڈل میںوسیم اجمل ، مرتضی جمال ، عاصم قادری، منیر چوہدری وغیرہ وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں‘صوبائی وزیر اطلاعات

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آشیانہ کمپنی کیس میں سابق وزیراعلی شہباز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آشیانہ کمپنی کے علاوہ صاف پانی پراجیکٹ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے کئی واقعات شہباز شریف کی گرفتاری اور احتساب کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ میں ممبر کور کمیٹی وسیم اجمل اور ان کے ساتھ شریک دیگر ملزمان وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں - یہ وعدہ معاف گواہ احسن اقبال کا بھائی مرتضی جمال ، زعیم قادری کا بھائی عاصم قادری ، سابق وزیراعلی کا فرنٹ مین منیر چوہدری اور ایک اور ملزم جنید بھی ہوسکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ سابق ڈی سی او نارووال نجف اقبال اور ان کی بیگم شبنم نجف کا بھی لوٹ کھسوٹ کے اس سنگین واقعہ میں کردار ہے یہ سب لوگ اب انصاف کے کٹہرے میں آنے کے لئے تیار ہو جائیں۔