شہباز شریف کی گرفتاری، مسلم لیگ ن کا لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ

سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی قیادت کا پنجاب کے دارالحکومت میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 اکتوبر 2018 20:26

شہباز شریف کی گرفتاری، مسلم لیگ ن کا لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2018ء) شہباز شریف کی گرفتاری، مسلم لیگ ن کا لاہور میں احتجاج کرنے کا فیصلہ، سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی قیادت کا پنجاب کے دارالحکومت میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو طلب کیا گیا تھا۔

نیب نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل کی تفتیش کے سلسلے میں شہباز شریف کو نیب لاہور کے دفتر طلب کیا تھا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو نیب لاہور کے دفتر پہنچنے پر پہلے حراست میں لیا اور بعد ازاں باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے قبل نیب کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو باقاعدہ مطلع کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر بھرپور عوامی ردعمل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت کو فوری متحرک کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن لاہور کی قیادت کو کارکنوں سے فوری رابطہ کرکے انہیں متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نیب لاہور کے دفتر کے باہر بھی جمع ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن کے مشتعل کارکن نیب کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث نیب لاہور کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔