حکومت کو کرپشن کے خاتمہ کے لئے کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے،جس جس نے کرپشن کی اور ملک کو لوٹا انہیں کٹہرے میں لانا چاہئے،ثر وت اعجاز قادری

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:02

حکومت کو کرپشن کے خاتمہ کے لئے کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے،جس جس نے کرپشن ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مرکزی راہنمائوں شاداب رضا نقشبندی اور پیرسید عثمان شاہ نقوی کے ہمراہ یہاں خطیب الاسلام پیر سید شبیر حسین شاہ ؓحافظ آبادی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کرپشن کے خاتمہ کے لئے کڑوے فیصلے کرنا ہوں گے۔

جس جس نے کرپشن کی اور ملک کو لوٹا انہیں کٹہرے میں لانا چاہئے ، عدل وانصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے ، بکتا ہوا نظر نہیں آنا چاہئے۔

(جاری ہے)

چھوٹے ، امیر اور غریب کے لئے قانون الگ نہیں ہونا چاہئے ۔ اس ملک میں غریب کا احتساب بہت ہوچکا۔ اب احتساب کی باری بڑے لوگوںکی ہے۔ کرپشن میں ملوث دس پندرہ لوگوںکو لٹکا دینا چاہئے تاکہ دوسرے عبرت حاصل کریں۔

شہباز شریف گرفتار ہوں گے اس بارے ہم نے بہت پہلے کہہ دیا تھا۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی۔ٹی۔ آئی کی حکومت کو وعدے پورے کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔اور افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کئے جانے چاہئے۔قبل ازیں انہوںنے خطیب الاسلام پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادیؒ کے سالانہ عرس پاک کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران انکی دینی، ملی او سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔