ون بیلٹ ون روڈمنصوبہ میں صومالیہ بھی شریک ہو گا ،خادر دین گولید

اتوار 7 اکتوبر 2018 20:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2018ء) صومالیہ کے کمرشل قونصلر خادر دین گولید نے کہا ہے کہ صومالیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کو مرکزی حیثیت دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ، کاروباری مواقع ،کانفرنسز اور ایکسپو کے لیے راولپنڈی چیمبر کا تعاون درکا ر ہو گا ، فشریز، زراعت، لائیو سٹاک اور ادویات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، چین کے عظیم منصوبے ایک پٹی ایک سڑک(OBOR) میں شامل ہونے کے لیے صومالیہ حکومت جلد ایک مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کرے گی، امید ہے مستقبل میں سی پیک منصوبے میں شرکت کے مواقع پیدا ہوں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر ملک شاہد سلیم سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر نائب صدر بدر ہارون ،نائب صدر فیاض قریشی، اور مجلس عاملہ کے رکن طاہر تاج بھٹی بھی موجود تھے۔