پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

غوری میزائل 1300کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اکتوبر 2018 18:23

پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اکتوبر 2018ء) پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، غوری میزائل 1300 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے دشمن کیخلاف اپنی دفاعی صلاحیت مزید اضافہ کرلیا ہے۔ پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، غوری میزائل 1300کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل روائتی اورجوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ غوری میزائل سسٹم پاکستان کی کم سے کم ایٹمی صلاحیت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ اور دیگر حکام نے میزائل کا تجربہ دیکھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکبادپیش کی ہے۔