جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ 17 مریضوں کی شناخت

منگل 9 اکتوبر 2018 15:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ17 مریضوں کی شناخت ہوگئی۔ دونوں شہروں کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا گیا جن کو علاج کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ندیم نے بتایا کہ حالیہ موسم کے دوران شہریوں کو ڈینگی وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

لوگوں کو اپنے گردو نواح میں صفائی ستھرائی کا خیال، کھانے پینے کے برتنوں کو ڈھانپ کررکھنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کے ڈھکن بند رکھے جائیں اور اس کے علاوہ گھر کے گردو نواح میں موجودکوڑا کرکٹ تلف کر دیا جائے۔