شاہ رخ خان کے بیجا لاڈ پیار نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے، گوری خان

منگل 9 اکتوبر 2018 18:18

شاہ رخ خان کے بیجا لاڈ پیار نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے، گوری خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں کھو دیا تھا لہذا وہ بچوں کو تمام خوشیاں دینا چاہتے ہیں جو انھیں حاصل نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوری خان نے اپنے شوہر و اداکار شاہ رخ خان کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شاہ رخ میں ایک بات ناپسند ہے کہ انہوں نے بیجا لاڈ سے بچوں کو بگاڑ دیا ہے اور بچوں کو تمام خوشیاں دینا چاہتے ہیں کیونکہوہ اپنے والدین سے بہت چھوٹی عمر میں بچھڑ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا خیال ہے کہ ان کے بچوں کو وہ تمام لاڈ پیار ملنا چاہیئے جو انہیں بچپن میں نہیں ملا اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس کی شکایت وہ آج تک کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :