نیشنل ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طلبہ کو کیپٹل مارکیٹ، غیر بینکنگ مالیاتی شعبے، بیمہ اور کمپنیوں کی رجسٹریشن بارے آگہی کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، ترجمان ایس ای سی پی

منگل 9 اکتوبر 2018 19:48

لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور نیشنل یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی میں طلبہ کو کیپٹل مارکیٹ، غیر بینکنگ مالیاتی شعبے، بیمہ اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بارے آگہی دینے کے معاہدے کے دور رس نتائج برآمد ہونگے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اس ایم او یو کے تحت ایس ای سی پی سیمینار، ویب نار، سٹاک ٹریڈنگ مقابلوں اور بحث مباحثے کے ذریعے طلبہ کو مالی امو ر کے بار ے میں شعور اور آگہی مہیا کریگی، انہوں نے مزید بتایا کہ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت دونوں ادارے طلبہ کو کیپٹل مارکیٹ، غیر بینکنگ مالیاتی شعبے، بیمہ اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بارے آگہی دینے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، اس موقع پر حکام کی جانب سے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ، غیر بینکنگ مالیاتی شعبے اور کمپنیوں کی رجسٹریشن کے بارے میں آگہی پھیلانے پر زور دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام شراکت داروں بشمول صنعت کاروں، یونیورسٹی اساتذہ اور ریگولیٹرز کو مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، علاوہ ازیںمعیشت کو ترقی دینے اور عوام کی خوش حالی کیلئے نئے کاروبارشروع کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور یونیورسٹی کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات کی تفصیل بیان کی گئی، ترجمان کے مطابق مقررین نے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ ان کا ادارہ ایس ای سی پی کی جمع پونجی کی مہم سے بھرپور استفادہ کریگا۔