سوات، ملاکنڈ اور ہزارہ کے سیاحتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی ضرورت ہے،محمودخان
صوبائی حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں،،جن محکموں کا سروس سٹرکچر نہیں تھا ،انکو سروس سٹرکچر دیا ہے، سرکاری مشینری کو صحیح طور پر فعال بنانا اور اداروں کو خدمات کی فراہمی کیلئے مناسب ماحول دینا بنیادی مقصد ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان
منگل 9 اکتوبر 2018 21:19
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش اور سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ارشد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں سول سروسز میں اصلاحات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عشرت حسین نے سول سروسز اصلاحات کے معاملہ میں صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے کے حکومتی مؤقف سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ سول سروسز اصلاحات کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس مکمل طور پر غیر جانبدارہے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قابل عمل اصلاحات لانا چاہتے ہیں، بیوروکریسی کو سیاست سے آزاد کرنا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے، وزیر اعلیٰ نے سول سروسز میں اصلاحات کیلئے وفاقی حکومت کی کاوش کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کرے گی، انہوں نے کہا کہ مختلف کیڈرز کے تحفظات کو دور کرکے مشاورت کے ساتھ اصلاحات کا عمل دیرپا اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا، ہماری سابق صوبائی حکومت نے بھی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کریں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا گیا ہے، صوبے میں تبادلوں تعیناتیوں کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے اداروں کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ گورننس سسٹم کی بہتری کیلئے اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کا ہونا بھی ناگزیر ہے تاکہ اداروں کے پس پردہ مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔
رہنماؤں نے ملک کی معاشی صورتحال، روزگار اور خیبر پختونخوامیں سیاحت کی استعداد پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس صوبے میں سیاحت انڈسٹری کی کافی پوٹینشل موجود ہے، صوبائی حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کی بدولت حالات بدل چکے ہیں شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں بھی ماحول بہتر ہو گیا ہے، سیاحت ترقی کر رہی ہے، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، سوات، ملاکنڈ اور ہزارہ کے سیاحتی علاقوں میں انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کی ضرورت ہے اگر وفاقی حکومت صوبے کے وسائل بر وقت فراہم کرے تو نہ صرف صوبے کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں بلکہ ہم ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انکی حکومت اپنے وسائل پیدا کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے ہمارے پاس وسیع پیمانے پر سرکاری اراضی موجود ہے جسکو استعمال میں لانے کا طریقہ کار وضع کرنا ہو گا محمود خان نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بہت کام کیا ہے ۔موجودہ حکومت اس سلسلے میں مزید اقدامات اُٹھائے گی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے کمپنیاں بنائی گئی ہیں ۔ اُنہوںنے کہاکہ قوانین بہت ہیں مگر اُن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کام کر رہی او روفاقی حکومت کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیلئے پر عزم ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.