ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے باٹنی اور جنیٹکس ڈیپارٹمنٹس کے دو سکالرز نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا

منگل 9 اکتوبر 2018 23:19

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے باٹنی اور جنیٹکس ڈیپارٹمنٹس کے دو سکالرز سعید افضل اور حامد علی نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی سکالرز کے تھیسز کو جرمنی اور ترکی کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے ایویلیوٹ کیا جبکہ یونیورسٹی کے ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر فدا محمد عباسی اور وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے سکالرز کے سپروائزر کے فرائض سرانجام دیئے۔

تھیسز ڈیفنس کے موقع پر سکالرز نے شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور اپنے تحقیقی کام کو سائنٹفک دلائل سے ثابت کرتے ہوئے اپنے تحقیقی تجربات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے پروفیسرز، اساتذہ، سکالرز اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :