40 سال تک غلامی میں رہنے والا برطانوی شخص پہلی بار گرم بستر پر سویا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 اکتوبر 2018 23:45

40 سال تک غلامی میں رہنے والا برطانوی شخص پہلی بار گرم  بستر پر سویا

مبینہ طور پر 40 سال تک غلامی میں رہنے والا برطانوی شخص پہلی بار گرم بستر پر سویا۔
58 سالہ شخص کارلایل، کامبریا کے ایک لکڑی سے بنے چھوٹے سے کمرے میں رہتا تھا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اس شخص کو برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کےہمسائے میں رہنے والے 79 سالہ بوڑھے کو بھی جدید غلامی کے شبے میں گرفتار کیا تھا لیکن شامل تفتیش کر کے رہا کر دیا۔ بوڑھے کے رشتے داروں کے مطابق بوڑھے نے کسی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔


برطانوی پولیس کی معاونت کرنے والی گیگ ماسٹرز اینڈ لیبر ایبیوز اتھارٹی نے اس کمرے کی تصویریں شیئر کی ہیں، جہاں سے 58 سالہ شخص ملا ہے۔ یہ 6 مربع فٹ کا کمرہ ہے۔ اس کمرے کی کھڑکی کو تختوں سے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کمرے میں اندھیرا چھایا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کمرے میں ایک سفید لوہے کی کرسی، ایک لحاف، ایک زنگ آلود بجلی کا ہیٹر اور ایک پرانا ٹی وی تھا۔


جی ایل اے اے کے مارٹن پلیمر نے بتایا کہ یہ ایک اندھیرا کمرہ تھا، اس میں سے ہم نے متوقع طور پر ایسے شخص کو برآمد کیا، جسے 40 سالوں سے غلام بنا کر رکھا گیا تھا۔ برآمد کیے گئے شخص کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پر ڈاکٹر اس کا طبی معائنہ کریں گے۔ مارٹن نے بتایا کہ یہ شخص 40 سال بعد کسی گرم کمرے میں سویا ہے۔ مارٹن نےبتایا کہ اس سے ٹیم میں شامل ہر فرد متاثر ہوا ہے۔ اس شخص کے بوڑھے ہمسائے سے چند دن بعد دوبارہ سوالات کیے جائیں گے۔ تفتیشی افسران کی توجہ اس بات پر مرتکز ہے کہ یہ شخص اپنی مرضی سے اس کمرے میں رہتا ہے یا اس پر کوئی دباؤ تھا۔

متعلقہ عنوان :