ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاء کالج کی اقصیٰ نور بنت مشتاق احمد سیٹ نمبر14614 نے 574 نمبرز کے ساتھ پہلی،سید خرم کمال ولد سید وراثت کمال سیٹ نمبر14519 نے 532 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عارفہ صدیقی بنت عبدالحئی صدیقی سیٹ نمبر14617 نے 523 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

امتحانات میں 172 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 45 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 34.30 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :