پنجاب کابینہ کے اجلاس ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوں گے ‘عثمان بزدار
سالانہ ترقیاتی پروگرام تحریک انصاف کے منشور کا آئینہ دار ہوگا اور متوازن اور یکساں ترقی کا عکاس ہوگا جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائیگا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات کا جائزہ
جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:43
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے۔
ایسا ترقیاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں،ان کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اراکین اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور کابینہ کے اجلاس ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوں گے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.