وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا ، آفتاب احمد خان شیر پائو

عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت پشتون قیادت کو پارلیمنٹ جانے کی اجازت نہیں دی گئی پشتونوں کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے، مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:52

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین وسابق وزیر داخلہ آفتاب احمدخان شیرپا ئونے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت پشتون قیادت کو پارلیمنٹ جانے کی اجازت نہیں دی گئی پشتونوں کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے قومی وطن پارٹی موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کر تی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی چیئرمین سردار سمیع اللہ خان لونی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پشتونوں کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ جس طرح دہشت گردی نے پشتونوں کی ترقی وخوشحالی کو غم میں تبدیل کیا اب ہمیں متحد ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہو گا پشتونوں کی حقوق کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پشتون قوم نے پاکستان کی بقا کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں لیکن آزادی کے ستر سال گزرنے کے باوجود بنیادی انسانی حقوق سے محروم اور تیسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہے موجودہ حالات میں پشتونوں کی وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے قومی وحدت اتفاق واتحاد کے بغیر قومی اہداف کا حصول ناممکن ہیں قومی وطن پارٹی محکوم اقوام کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کو خیبر پشتونخوا کی طرح بلوچستان بھر میں فعال اور متحرک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

26اکتوبر کو پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کے جا ئیں گے اور 28اکتوبر کو پشاور میں پارٹی کا ساتواں یوم تاسس بھرپور جوش وجذبے سے منایا جائیگاجس میں بلوچستان کے کارکنان اور رہنماں کو مدعو کیا گیا ہیں ۔