صومالیہ کے وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:04

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) صومالیہ کے وزیراعظم حسن علی خیری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پرسعوی عرب کے وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ عادل الجبیر، جنرل سیکرٹریٹ میں کابینہ کے مشیر احمد الخطیب، وزیرمملکت برائے افریقی امور احمد قطان، ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد عیسری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔