صومالیہ کے وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،

علاقائی وعالمی امورپر تبادلہ خیا ل

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:03

ْ الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) افریقی ملک صومالیہ کے وزیراعظم حسن علی خیری نے گذشتہ روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرسعوی عرب کے وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ عادل الجبیر، جنرل سیکرٹریٹ میں کابینہ کے مشیر احمد الخطیب، وزیرمملکت برائے افریقی امور احمد قطان، ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد عیسری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔