پڑھائی کے دوران چیزوں کو یاد رکھنے کیلئے دلچسپ فونٹ سانس فورگیٹیکامتعارف

سانس فورگیٹیکا کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ طلباء کو امتحانات کی تیاری کرنے میں مدد دے گا،ماہرین

جمعہ 12 اکتوبر 2018 15:59

پڑھائی کے دوران چیزوں کو یاد رکھنے کیلئے دلچسپ فونٹ سانس فورگیٹیکامتعارف
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) تعلیم حاصل کرنے کے لیے توجہ سے پڑھنا ضروری ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ بھی اہم ہے کہ جو پڑھا ہو اسے یاد بھی رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک دلچسپ فونٹ سانس فورگیٹیکا متعارف کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے الفاظ کو یادداشت میں محفوظ رکھنا سہل ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیا فونٹ سانس فورگیٹیکا آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی کے ماہرین اور ٹائپوگرافی سمیت رویوں سے متعلق علم رکھنے والے ڈیزائنرز کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کی مدد سے پڑھنے والوں کو اس لحاظ سے آسانی ہوگی کہ جو کچھ وہ پڑھ رہے ہوں، اسے آسانی سے ذہن نشین بھی کرسکیں۔

اس فونٹ کا ڈیزائن ایلبیئون فونٹ سے بنایا گیا ہے، جس میں کچھ اختراع کی گئی ہے۔ اس کا اہم مقصد پڑھنے والے کی دماغی دلچسپی بڑھانا اور اٴْس کو مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ زیادہ جلدی معلومات حاصل کرسکے۔ماہرین کے مطابق سانس فورگیٹیکا کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ طلباء کو امتحانات کی تیاری کرنے میں مدد دے گا۔

متعلقہ عنوان :