ضلع جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،

119 کنال اراضی کو واگزار کروا لیاگیا،ڈپٹی کمشنرمحمد جہانزیب اعوان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:45

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہمش کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم کے علاقہ نورپور میں محکمہ تعلیم کی 104 کنال اراضی کو کامیابی سے واگزار کروایا گیا جبکہ 5 کنال ساحل کالونی اور 10 کنال مشین محلہ سے بھی ابتک واگزار کروا لی گئی ہے ،شہر کے دیگر علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ص کلین اینڈ گرین پنجاب مہمش سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور اب عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہیں ہے ۔مزید برآں ص کلین اینڈ گرین پنجاب مہمش کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہریوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :