انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو بہت جلد اس مشکل وقت سے نجات مل جائے گی‘چوہدری محمد سرور
پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کی سپورٹ سے برسراقتدار آئی ہے اور حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ‘گورنر پنجاب
جمعہ 12 اکتوبر 2018 19:56
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ، بیگم گورنر پنجاب پروین سرور ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز میڈم ر وزی رضوی بھی موجود تھیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کھوکھلے نعروںاور جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے فرمان عمل کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اختیارات کی مرکزیت کی بجائے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی نظام میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔گورنر نے کہا کہ اب فیصلے لاہور میں نہیں ہونگے بلکہ بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں کے فیصلے خود کریں گے ۔ ترقیاتی فنڈ کا 30 فیصد بجٹ ویلیج کونسل کو دیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے 22 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جو مختلف فیکٹریوں ، دکانوں اور گھروں میں کام کرتے ہیں ان بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے ۔گورنرنے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل ملز کے لئے گیس کے یکساں نرخ مقرر کئے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس شعبے کی ترقی سے برآمدات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ بعدازاںگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد امجد حسین ملک کی سربراہی میں وکلاء برادری کے آٹھ رُکنی وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون اور انصاف کی عمل داری کویقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ انصاف کے لئے دًر دًر کی ٹھوکریں کھانے والے مظلوم افراد کا اللہ کے بعد اگر کوئی سہارا ہے تو وہ وکلاہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں قانون و انصاف کی عمل داری کو یقینی بنانا ہوگا۔اس موقع پر وکلاء برادری نے گورنر پنجاب کو اِنہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وکلاء کو یقین دلایا کہ اِن کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
-
9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی، عطاء تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.