حضرت زندہ پیر دربار عالیہ نقشبندیہ گھمگھول شریف کوہاٹ کا سالانہ عرس 19تا 21اکتوبر گھمگھول شریف میں منعقد ہوگا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) حضرت زندہ پیر دربار عالیہ نقشبندیہ گھمگھول شریف کوہاٹ کا71واں سالانہ عرص مبارک 19تا 21اکتوبر 2018گھمگھول شریف میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

عرس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے گزشتہ روز حضرت پیر حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین گھمگھول شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی ترجمان چوہدری اسد محمود نے کہا کہ حسب سابق عرس مبارک میں اس مرتبہ بھی لاکھوں کی تعداد میںزائرین کی شرکت متوقع ہے جن کی رہائش ،لنگر اور دیگر ضروریات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

عرس میں اندرون و بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں زائرین شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عرس میں برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، ابوظہبی، قطر، سائوتھ افریقہ اور دیگر ممالک سے زائرین پر مشتمل وفود کی آمد شروع ہو چکی ہے۔اس سلسلے میں زائرین کی فول پروف سیکیوریٹی کے انتظامات ضلعی انتظامیہ نے مکمل کر لئے ہیں۔