ریاض:IDRIVE کی جانب سے منفرد رینٹ اے کار سروس کا اجراء

سفر کے لیے میٹر کا آغاز پانچ ریال سے ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 13 اکتوبر 2018 15:44

ریاض:IDRIVE کی جانب سے منفرد رینٹ اے کار سروس کا اجراء
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر2018ء) سعودی عرب کی ایک نجی کمپنی نے شاندار رینٹ اے کار سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس ریاض میں شروع کی گئی۔ اس سروس سے فائدہ اُٹھانے کے لیے شہریوں کو اپنے سمارٹ فون پر سروس کی ایپلیکیشن انسٹال کرنا ہو گی۔ ہر وہ صارف جس کی عمر 21 برس یا اس سے زائد ہے، اور وہ کریڈٹ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کا حامل ہے اس سے سروس سے مستفید ہونے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔

اس رینٹ اے کار سروس کا میٹر پانچ ریال سے شروع ہو گا۔ اضافی کرایہ فی منٹ کے حساب سے 0.5 ریال مقرر کیا گیا ہے۔ اس سروس کی روزانہ انتہائی حد 200 کلومیٹر رکھی گئی ہے۔ دِن کے باقی اوقات میں 24 گھنٹوں کے دوران 200 کلومیٹر تک کوئی فیس نہیں وصولی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سروس سے وہ لوگ بھی استفادہ کرنے کے اہل ہیں جن کے پاس اپنی کار نہ ہو۔ سروس کے حصول کے لیے زرِ اشتراک اور گاڑی کی پارکنگ کی جگہ ہونی چاہیے۔

سب سے عمدہ بات یہ ہے کہ سروس حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو کسی فارم پر دستخط یا کاغذی کارروائی میں وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سروس کی فیس کا انحصار گاڑی اور اس کی کیٹگری کے انتخاب پر ہوگا۔ ممبر شپ کی کوئی فیس نہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران غلطی کی صورت میں ڈرائیور کو ہی انشورنس کا سو فیصد خرچہ برداشت کرنا ہو گا۔ 25 برس سے کم عمرڈرائیور حضرات کو انشورنس فیس کی مد میں 4500ریال ادا کرنا ہوں گے جبکہ اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے انشورنس فیس 2500ریال مقرر کی گئی ہے۔ اس سروس کو حاصل کرنے والے لوگوں نے اسے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ اس سروس کے حامل لوگوں کو کرائے کی مد میں بہت زیادہ بچت ہو گی اور یہ سفر کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔