نوشہرہ ضمنی انتخابات، 2صوبائی حلقوںپی کے 61 اور 64 پر (کل) الیکشن ہوگا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:26

نوشہرہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نوشہرہ کی دو صوبائی حلقوںپی کے 61 اور پی کے 64 پر (کل) الیکشن ہونے جارہا ہے۔ دونوں وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس رکھنے اور قومی اسمبلی کی نشست کا حلف اٹھانے کی وجہ سے خالی ہوئی۔ دونوں حلقوں میں وزیر دفاع پرویز خان خٹک بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اور تحریک انصاف نی25 مئی 2018 کے عام انتخابات میں نوشہرہ کی دو قومی اورپانچ صوبائی نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کی۔ پی کے 61 اور پی کے 64 پر مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں ابراہیم خٹک، اور لیاقت خان خٹک اور متحدہ اپوزیشن (اے این پی) کے امیدواروں نور عالم خان اور شاہد خان خٹک کے مابین ہوگا۔ پی کی61 کی78629 ووٹرز 106 پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پی کے 64 کے 1600461 ووٹرز135 پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریںگے۔