اگریہ چینل ایجنسیوں کا ہےتوان کووہاں کون لےکرگیا؟
کامران خان اور حامد میر کی پرانے چینل میں واپسی، سارے کا سارا معاملہ کیا ہے؟ جس کوشوکت عزیز صدیقی بیان کررہے ہیں کہ میرےخلاف جوڑ توڑ کرکے فیصلہ دیا گیا، ایجنسیاں ایسے ہوئیں ویسے ہوئیں۔ سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:18
(جاری ہے)
جن میں اظہرعباس وہاں جا کرایم ڈی بنے، کامران شاہد، عاصمہ شیرازی سمیت متعدد نام شامل ہیں۔ جو بول میں جارہے تھے۔ کامران وہاں گئے تھے لیکن شاید انہوں نے جوائن نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرہم شوکت عزیز صدیقی کی بات مان لیں تو پھر کیا یہ سارے لوگ ایجنسیوں کے کہنے پر وہاں گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ چینل کی ایڈجسٹمنٹ تو اپنی ضروریات کے تحت ہوتی ہے۔
مالکان کی ضروریات اور کس شخص کی کب ضرورت ہوگی۔ یہ سب وقت طے کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حامد میر دراصل جی این این میں نہیں گئے تھے ان کی جو بطور صحافی عزت ہے وہ اپنی جگہ برقرار ہے۔ یاد رہے سمیع ابراہیم نے کہا کہ کامران خان جو دنیا ٹی وی میں پروگرام کرتے ہیں وہ اب واپس اپنے پرانے ادارے میں چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ایجنسیوں پر بے بنیاد الزام کی تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹایا۔ فیصلے کے نتیجے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے معذول جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ معذولی کی سفارش میرے لئے غیر متوقع نہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ سرکاری رہائش کی مبینہ آرائش میں کچھ نہ ملا تو خطاب کو جواز بنایا گیا۔ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کا ایک ایک لفظ سچ پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے مطالبے اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے باوجود ریفرنس کھلی عدالت میں نہ چلایا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ تقریر کے حقائق کو جانچنے کے لیے کمیشن نہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی مئوقف جلد عوام کے سامنے رکھوں گا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے تحریری بیان کے حقائق سامنے رکھوں گا۔ ہائیکورٹ کے جج کو اس طرح معذول کرنے کے حقیقی اسباب بھی بتاؤں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.