وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی منصوبوں کی شروعات اورتکمیل تک ویڈیوز بنانے کی ہدایت

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2018ء) موجودہ پنجاب حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کو شفاف بنانے کیلئے حکومت نے آئندہ کسی بھی ترقیاتی کام کو شروع کرنے سے قبل اس ترقیاتی کام کی ویڈیو اور سٹل فوٹوز ریکارڈ کیساتھ رکھنے اور بعد ازاں منصوبہ مکمل ہونے پر اس کی ویڈیو اور ریکارڈ رکھنے کافیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام محکموں کے وزراء اور سربرہان کو ہدائت کی ہے کہ آئندہ کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے اور اس کو مکمل کرنے کے بعد شروع کی تصویر اور ویڈیو بنائی جائیگی جبکہ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کی روک تھام کیلئے تھرڈ پارٹی انسپکشن کو بھی لازمی قرار دیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں شفاف میٹریل اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔