فیصل آباد،الیکشن جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے دوسری کلاس کا طالب علم لہولہان

پیر 15 اکتوبر 2018 16:45

فیصل آباد،الیکشن جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے دوسری کلاس کا طالب علم ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) الیکشن جیتنے کی خوشی میں فائرنگ سے دوسری کلاس کا طالب علم لہولہان ‘الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ 238ج ب میں اپنے امیدوار کے جتنے کی خوشی میں حامی فائرنگ کررہے تھے کہ قریب کھڑا 9سالہ شاہ علی ولد محمداکرام فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں اس کا علاج جاری ہے