ْکچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دینے کا اعلان کافی نہیں عملاً اقدامات کیے جائیں‘امیر العظیم
حکومتی ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث معاشی صورتحال خراب سے خراب ترہوتی جارہی ہے ‘عوامی وفود سے گفتگو
پیر 15 اکتوبر 2018 19:50
(جاری ہے)
حکومت کو تقریبا دوماہ ہوچکے ہیں اسے اب عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا چلاجارہاہے۔
بدقسمتی یہ ہے کہ کوئی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والاشخص بھی آسودہ حال نہیں ہے۔اس وقت مہنگائی،بے روزگاری، لاقا نو نیت ، کر پشن ، لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی،اقرباپروری اور رشوت خوری بڑے مسائل ہیںان سے نجات محض زبانی جمع خرچ سے ممکن نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے انتخابات جیتنے کے بعد یہ اعلان کیاتھاکہ وہ مہینے میں دوباربراہ راست عوامی مسائل سناکریں گے مگر دوماہ ہونے کو ہیں، ایک بار بھی ایساکوئی اقدام حکومت کی طرف سے دیکھنے میں نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ حکمران طبقہ اپنی ہر کہی ہوئی بات پر یوٹرن لیتا ہوا دکھائی دے رہاہے۔حکومتی ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث معاشی صورتحال خراب سے خراب ترہوتی چلی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام اور شدیدمعاشی بحران پیداہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے لیے عوامی اعتماد کو بحال رکھنا بڑاچیلنج ہے۔حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہسالانہ10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ اور44سوارب کی کرپشن کو روک کر ملک وقوم کو خوشحال بنایاجاسکتا ہے۔سسٹم میں موجود تمام خرابیوں کو دورکرنا ہوگا۔لوٹ مار کرنے والوں کابلاتفریق کڑامحاسبہ کیاجائے۔تمام شعبوں میں کرپٹ افراد کااحتساب ہونا چاہئے لیکن احتساب کے نام پر کسی فرد یاجماعت کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.