سرن ویلی کی پانچ بالائی یونین کونسلوں کو سیاحتی انڈسٹریز کا درجہ دینے کا فیصلہ

منگل 16 اکتوبر 2018 12:18

سرن ویلی کی پانچ بالائی یونین کونسلوں کو سیاحتی انڈسٹریز کا درجہ دینے ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سرن ویلی بالائی پانچ یونین کونسلوں کو سیاحتی انڈسٹریز کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ ٹورازم نے خوبصورت مقام سرن ویلی کی نشاندہی کر دی، ٹیم نے مختلف مقامات کے دورے شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کے قریب ترین تفریحی مقام سرن ویلی کی بالائی پانچ یونین کونسلوں کو صوبائی حکومت نے سیاحتی انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات سرن ویلی کیلئے نئی نوید لیکر آئے ہیں کیونکہ اس حوالہ سے ٹائم ٹاسک فورس اور محکمہ ٹورازم نے خوبصورت ترین وادی کے تمام تفریحی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سرن ویلی کو سیاحتی انڈستری کا درجہ دینے سے علاقہ میں سیاحتی انقلاب آئے گا اور اس پر حکومتی اخراجات بھی کم خرچ ہوں گے۔