اداکار آفتاب شیوداسانی کے فلم انڈسٹری میں 19سال مکمل

منگل 16 اکتوبر 2018 13:15

اداکار آفتاب شیوداسانی کے فلم انڈسٹری میں 19سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی نے فلم انڈسٹری میں 19سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار آفتاب شیوداسانی نے ٹویٹر پر کہا کہ 19سال قبل میرے لئے زندگی کا نیا دور شروع ہوا جس کا میں نے بچپن سے خواب دیکھا تھا اور بطور اداکار ہدایت کار رام گوپال ورما کی فلم ’’مست‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے لئے میں ہدایت کار اور ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

(جاری ہے)

آفتاب شیوداسانی کو پہلی ہی فلم سے متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 40 فلمیں کیں، انہوں نے فلم ’’مسٹر انڈیا‘‘، ’’انسانیت‘‘ اور ’’چالباز‘‘ میں چائلڈ آرٹسٹ جبکہ فلم ’’قصور‘‘، ’’آوارہ پاگل دیوانہ‘‘، ’’مستی‘‘، ’’کیا یہی پیار ہے‘‘، ’’ہنگامہ‘‘ اور دیگر فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا اور ان دنوں اپنی فلم ’’سیٹرز‘‘پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :