پاکستان ریلوے کوسی پیک منصوبے میں اہم کردارحاصل ہوگا،

سی پیک چین کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی بنیاد ہے،شیخ رشید 100روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا، پاکستان ریلوے کے پاس ایک لاکھ 96 ہزار ایکڑ زمین ہے، ریلوے کے سارے مزدوروں کو اے گریڈ میں ترقی دیں گے،دو نئی ٹرینوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 13:53

پاکستان ریلوے کوسی پیک منصوبے میں اہم کردارحاصل ہوگا،
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کوسی پیک منصوبے میں اہم کردارحاصل ہوگا، سی پیک چین کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی بنیاد ہے، چین کے ساتھ ایم ایل ٹو پر بھی بات کروں گا،100روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا، پاکستان ریلوے کے پاس ایک لاکھ 96 ہزار ایکڑ زمین ہے، ریلوے کے سارے مزدوروں کو اے گریڈ میں ترقی دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا، موئن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سے کوٹری تک چلائی جائے گی جبکہ روہی فاسٹ پسنجر روہڑی سے خانپور تک چلائی جائے گی۔ افتتاحی تقریب سکھرمیں منعقد ہوئی۔تقریب میں سلمان صادق شیخ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹرینوںکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موئن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سے کوٹری تک چلائی جائے گی جبکہ روہی فاسٹ پسنجر روہڑی سے خانپور تک چلائی جائے گی۔

پاکستان ریلوے میں مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا، ریلوے کے مزدوروں کومراعات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنی غربت سکھرمیں دیکھی اتنی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی، کرپشن کرنے والا اس شہر میں معزز بن جاتا ہے، کرپشن بڑے آدمی کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے۔ بڑے لوگوں کے جیل جانے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میں غریبوں کا ریلوے منسٹرہوں، میری موجودگی میں کسی کچی آبادی کونہیں ہٹایا جائے گا۔

وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے میں جہاں کوئی غلطی ہوگی ذمہ دار ڈی ایس ہوگا۔شیخ رشید نے کہاکہ ڈی ایس ریلوے کو کہا ہے غریب کو ہاتھ نہ لگائو، امیر کو چھوڑو نہیں، میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں ان کو بروئے کار لائوں گا، 100 دنوں میں فریٹ ٹرین کے مستقبل کا فیصلہ کروں گا، دو مہینوں میں کوئی پالیسی دی نہ کسی کو تبدیل کیا۔وزیر ریلوے نے سمندر پار پاکستانیوں کو مال گاڑی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔