8 ماہ کی فائزہ کے اغوا کا معاملہ،

تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی عدالتی حکم پر جیل حکام نے خون کے نمونے حاصل حاصل کرکے اسلام آباد بھجوادیئے ہیں ،تفتیشی افسر

منگل 16 اکتوبر 2018 17:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) 8 ماہ کی فائزہ کے اغوا کا معاملہ،تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر جیل حکام نے خون کے نمونے حاصل کرلیے،خون کے نمونے اسلام آباد بھجوا دئیے ہیں،اسلام آباد سے رپورٹ آنے کے بعد عدالت کو آگاہ کر دیا جائے گا،ملزم عمران نے عدالت میں فائزہ کے والد ہونے کا انکشاف کیا تھا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی این اے رپورٹ اور چالان طلب کرلیا