مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی ترقی اور بہتر کارکردگی کے لیے کوشاں ہیں، عبدالستار مینگل

منگل 16 اکتوبر 2018 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) مارکیٹ کمیٹی ایمپلائز یونین زراعت کوئٹہ کے صدر عبدالستار مینگل نے گزشتہ روز مقامی اخبار میں نام نہاد ایمپلائز یونین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی جانب سے مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے افسران کے بارے میں حقائق سے ہٹ کر صرف اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے جو بیان جاری کیا گیا وہ صرف الزامات تھے جنکا حقیقت سے کچھ تعلق نہیں، اس ضمن میں صدر ایمپلائز یونین مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے تمام عہدیدار و اراکین سمیت مارکیٹ کمیٹی کے تمام آفسیران و دیگر کے ساتھ مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کی ترقی اور بہتر کارکردگی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے ان افسران کی گران قدر خدمات کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ محکمہ زراعت کا فعال شعبہ ثابت ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :