پاکستان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے

ضلع کوہاٹ میں واقع مردان خیل ٹو ویل سے 1200ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 1400 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا

muhammad ali محمد علی منگل 16 اکتوبر 2018 22:37

پاکستان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے، ضلع کوہاٹ میں واقع مردان خیل ٹو ویل سے 1200ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 1400 بیرل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے والی کمپنی مول پاکستان نے ضلع کوہاٹ میں واقع مردان خیل ٹو ویل پر کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔

ضلع کوہاٹ میں واقع مردان خیل ٹو ویل پر کام مکمل کر لینے کے بعد 1200ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 1400 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔ مول پاکستان کے ذرائع کے مطابق کمپنی پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہے اور اس سلسلہ میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔ مردان خیل ٹو ویل پاکستان میں توانائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان اور ایران کی سرحد پر بھی تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ امریکی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پاک ایران سرحد پر دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر کویت کے تیل و گیس کے کل ذخائر سے کہیں زیادہ ہیں۔ امریکی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پاک ایران سرحد پر دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر سے پاکستان اس شعبہ میں خود کفیل ہو جائے گا۔

پاک ایران سرحد پر تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ جولائی کے ماہ میں کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد سے اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ پاک ایران سرحد پر تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی امریکی کمپنی تیل و گیس کے ذخائر نکالنے کا عمل کب شروع کرے گی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی امریکی کمپنی کا دعویٰ درست ہے، تو یہ پاکستان کی قسمت بدل دے گا۔