امریکی قونصل خانے کی خاتون رکن اور محافظ بیان کے لیے طلب

گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کے مقدمے کی تفتیش سے متعلق امریکی قونصل خانے کو خط ارسال کر دیاگیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:23

امریکی قونصل خانے کی خاتون رکن اور محافظ بیان کے لیے طلب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) امریکی قونصل خانے کی خاتون رکن اور محافظ کو بیان کے لیے طلب کرلیا گیاہے۔سول لائن انویسٹی گیشن پولیس نے امریکن قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کے مقدمے کی تفتیش سے متعلق امریکی قونصل خانے کو خط ارسال کر دیاہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے تفتیشی افسر مرتضی کے مطابق پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے شہری عبدالجبار حسین کا بیان قلمبند کرلیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے امریکن قونصل خانے کو خط ارسال کیا ہے کہ جس میں گاڑی میں سوار خاتون الزبتھ ڈان اور ان کے محافظ کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :